لاہور ایئرپورٹ پر جعلی ویزوں کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار

06:22 PM, 18 Sep, 2025

لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیلجیئم جانے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، دونوں مسافروں کے پاسپورٹس پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے چسپاں تھے، جن کی جانچ پڑتال کے دوران حقیقت سامنے آ گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے یہ جعلی ویزے دو مختلف ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے، جن کے عوض انہوں نے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں