چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

09:38 PM, 18 Sep, 2025

چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد حکومت بلوچستان نے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکا اس وقت پیش آیا جب مسافروں کا سامان ٹیکسی اسٹینڈ پر موجود تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں چھپایا گیا تھا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے ممکنہ عناصر کا تعین کرنے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں