آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ، اگست کے فاتحین کا اعلان

08:23 AM, 18 Sep, 2026

 دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا۔

مردوں کی کیٹیگری میں سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے میدان مار لیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سنچریاں سکور کیں، جس کی بدولت وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی امیدواروں میں شامل تھے۔

دوسری جانب خواتین کی کیٹیگری میں آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے اگست کی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی آئل آف مین کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد امیدواروں میں شامل تھیں۔

مزیدخبریں