لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

08:31 AM, 18 Sep, 2026

ارجنٹینا : ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔ میسی کی ٹیم انٹر میامی نے کروث آزول کو 2-0 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کیمپیونز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں میسی نے انٹر میامی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایک گول سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے دوسرے گول میں بھی معاونت فراہم کی۔

میچ کے 24ویں منٹ میں گول کرتے ہی میسی نے انٹر میامی کی جانب سے اپنے 100 گول بھی مکمل کرلیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کلب کی تاریخ میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

کیمپیونز کپ کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں میکسیکو کی ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں، تاہم اس مرتبہ انٹر میامی نے کروث آزول کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزیدخبریں