خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 6 جوان شہید، 10 خوارج ہلاک

09:41 AM, 18 Sep, 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر جوان شہید جبکہ 10 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مادرِ وطن کے دفاع میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ فورسز کی جوابی اور مؤثر کارروائی میں فتنتہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع ہنگو میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید 4 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جو کہ علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزیدخبریں