واشنگٹن: امریکی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق میزبان ملک کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایرانی وفد کو ویزا دیا گیا ہے تاہم ان کا دورہ مخصوص سفری پابندیوں کے تحت ہوگا۔ دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس نیویارک میں شروع ہو رہا ہے جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔
امریکا کا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری، فلسطینی صدر کو انکار
09:51 AM, 18 Sep, 2026