کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب دھماکہ، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

03:22 PM, 18 Sep, 2026

کوہاٹ: کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 پولیس اہلکار اور 11 شہری شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 حکام کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 سکیورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کرکے دھماکے کی نوعیت اور واقعے میں ملوث عناصر کے حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

مزیدخبریں