کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، صدر مملکت اور وزیراعظم کی شدید مذمت، رپورٹ طلب

03:35 PM, 18 Sep, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ دھماکے کو دہشتگردی کا بزدلانہ اور انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ایسی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

 وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں