لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آٹو موبائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں سے ملاقات کی اور قومی معاشی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔
مریم نواز نے آٹو موبائل انڈسٹری کو ملکی معیشت اور صنعتی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتکاروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔