جاپان میں ایشین گیمز کا میلہ، افتتاحی تقریب کل ہوگی

08:26 PM, 18 Sep, 2026

 جاپان : جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے اس بڑے عالمی مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

ایشیئن گیمز میں 45 ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ایونٹ 4 جون تک جاری رہے گا۔

پاکستان کی جانب سے 230 کھلاڑی اور آفیشلز پر مشتمل دستہ مختلف 23 کھیلوں میں شرکت کرے گا۔ افتتاحی تقریب کے مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت فاطمہ ثناء اور نور زمان کریں گے۔

پاکستان نے گزشتہ ایشین گیمز میں مجموعی طور پر ایک سلور اور دو برانز میڈلز حاصل کیے تھے، جبکہ رواں ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں سے مزید بہتر کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سافٹ ٹینس کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو جاپان، جنوبی کوریا اور کمبوڈیا کے خلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خواتین کی کرکٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ سکواش ٹیم بھی ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں