شاداب خان کا شاندار کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی میں دوسری ہیٹ ٹرک مکمل

08:34 PM, 18 Sep, 2026

دبئی : پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (CPL) میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

شاداب خان نے اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے اننگز کے نویں اوور کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئینٹن سیمپسن کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کے لیے اہم کامیابی حاصل کی۔

اس کارنامے کے ساتھ شاداب خان سی پی ایل کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بھی بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ شاداب خان کی دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔ ان سے آگے صرف محمد سمیع ہیں، جنہوں نے اس فارمیٹ میں تین مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

شاداب خان 2026 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب ترین وکٹ لینے والے بولرز میں بھی شامل ہیں اور رواں سال اب تک 67 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں