پاناما فیصلہ:سیاسی ہلچل میں تیزی ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی نے بھی کمرکس لی

11:27 AM, 19 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

حکومت بولڈ ہوتی ہے یا پھر ملتی ہے اسے نوبال پر فری ہٹ سب کی نظریں سپریم کورٹ پر

اسلام آباد:  ٹی ٹونٹی ون ڈے یا پھر ٹیسٹ سیریز کی تیاری ،پاناما فیصلے کے بعد کون سا میچ کھیلنا ہے اور گیم پلان کیا ہونا چاہیے۔  کپتان نےکھلاڑیوں کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا ۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی کمرکس لی آصف زرداری اور بلاول کی سربراہی میں پارٹی رہنماکل سرجوڑ کربیٹھیں گے۔

 کپتان نے کھلاڑیوں کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔جبکہ فائنل میچ سے قبل بنی گالہ کا ڈریسنگ روم سجے گا کھلاڑیوں سے بھرپور مشاورت ہوگی، آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گاتو اگلے الیکشن کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہونگے۔دوسری جانب پاناما کی تاریخ کااعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھی سرجوڑ لیے ،آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔

مزیدخبریں