قتل کی ویڈیو فیس بک پر لگانے والے کی پولیس تعاقب پر خودکشی

قتل کی ویڈیو فیس بک پر لگانے والے کی پولیس تعاقب پر خودکشی

نیو یارک: امریکہ میں اپنے دادا کو قتل کرکے قتل کی وڈیو فیس بک پر جاری کرنے والے شخص نے پولیس تعاقب کے دوران خودکشی کرلی۔

37 سالہ ملزم سٹیو سٹینفز جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اپنے 74 سالہ دادا رابرٹ گوڈون سینئر کو ایسٹر کے موقع پر فیس بک پر براہ راست وڈیو بناتے ہوئے دن دیہاڑے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

فیس بک کی انتظامیہ نے اس ویڈیو کو شدید تنقید کے بعد ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا۔ ملزم کو میک ڈونلڈ کمپنی کے ایک ملازم نے شناخت کرکے امریکی ریاست پنسلوانیا کی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے تعاقب کرکے اس کی گاڑی روک لی لیکن پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی جان لے لی۔