آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 10 بہترین بلے باز ،بابر اعظم پھر بازی لے گئے 

10:38 PM, 19 Apr, 2022

دبئی :آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست جاری  کر دی ، بابر اعظم کا تیسرا نمبرجبکہ عبداللہ   شفیق    چھٹے   نمبرپر موجو د ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میںپاکستانی  ٹیم کے کپتان بابر اعظم 682  رنز کے ساتھ تیسرے    نمبر پر موجو د ہیں ، انگلش بیٹسمین    جو روٹ    پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی دوسری پوزیشن ہے۔

دوسری جانب قومی اوپنر   عبداللہ  شفیق          چھٹے نمبر   پر آگئے   ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے دو، دو کھلاڑی بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں