بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمن ملاقات ،سیاسی ڈائیلاگ پر عید کے بعد فیصلہ کرنے پر اتفاق 

بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمن ملاقات ،سیاسی ڈائیلاگ پر عید کے بعد فیصلہ کرنے پر اتفاق 
سورس: Screen Grabed

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ سیاسی ڈائیلاگ کیلئے عید کے بعد حتمی فیصلہ کرنے پراتفاق کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات  ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔  جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات پر اختلاف کے باوجود سیاسی ڈائیلاگ کیلئے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق رائے  کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ  عیدالفطر کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ڈائیلاگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا ۔  سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے پر جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا ۔ 

مصنف کے بارے میں