لاہور میں طبی عملے کی ہڑتال، صحت کا نظام مفلوج، مریض بے حال

01:22 PM, 19 Apr, 2025

لاہور:لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں جاری طبی عملے کی ہڑتال نے نظامِ صحت کو مفلوج کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے آؤٹ ڈور وارڈز اور پرچی کاونٹرز بند کر دیے۔

جناح، سروسز، جنرل، گنگارام اور پی آئی سی سمیت متعدد ہسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل طور پر بند رہیں، جس کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔ عملے کی غیر حاضری سے نہ صرف آؤٹ ڈور بلکہ ایمرجنسی سروسز بھی جزوی متاثر ہو رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس ہڑتال نے ایک بار پھر صحت کے شعبے میں انتظامی ناکامی اور سٹاف کے دیرینہ مسائل کو اجاگر کر دیا ہے۔ حکومت کو فوری مداخلت کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا ہوگا تاکہ غریب مریض مزید اذیت سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں