مری اور کوٹلی ستیاں میں اربوں روپے کے سیاحتی منصوبوں کی منظوری، فائیو سٹار ہوٹلز تعمیر ہوں گے

12:35 PM, 19 Apr, 2026

لاہور: حکومتِ پنجاب نے مری کے علاقے میں سیاحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں مری کی تعمیر و ترقی کے لیے کئی اہم منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی۔
کوٹلی ستیاں میں بننے والا یہ پل اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا جو مہم جو سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھے گا۔ مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زونز میں نجی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہاں فائیو سٹار ہوٹلز کی سہولیات میسر آسکیں۔
 اجلاس میں نئے پارکس اور ہاسپٹیلٹی زونز کے ذریعے مقامی معیشت کی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں