اسلام آباد : حج 2026 کے مبارک سفر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز 270 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد ال علی نے ایئرپورٹ پر عازمینِ حج کو رخصت کیا۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن اور کسٹم کی تمام کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل کر لی گئی، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر انہیں طویل قطاروں سے نجات ملے گی۔روانگی کے موقع پر عازمینِ حج کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی، جبکہ وفاقی وزیر نے ان سے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔
سعودی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے اس موقع پر کہا کہ سعودی حکومت عازمینِ حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ کا آغاز: پہلی حج پرواز 270 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے روانہ
01:45 PM, 19 Apr, 2026