وزیراعظم عمران خان کو ہالینڈ کے ہم منصب کا ٹیلی فون

وزیراعظم عمران خان کو ہالینڈ کے ہم منصب کا ٹیلی فون
سورس: file photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کےحقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع،سیاسی،تصفیہ ہی افغانستان میں آگےبڑھنےکاراستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہالینڈ کے ہم منصب سے دوران ٹیلی فونک گفتگو کیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے پر پاکستان خطےمیں پیشرفت کوقریب سےدیکھ رہاہے، پاکستان علاقائی،عالمی شراکت داروں سے رابطےمیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ افغان عوام کےحقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع،سیاسی،تصفیہ ہی افغانستان میں آگے بڑھنےکاراستہ ہے،افغانستان میں امن کے لئے پاکستان علاقائی،عالمی شراکت داروں سےرابطےمیں ہے۔

ہالینڈ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں تعاون کررہا ہے۔

اس موقع پر ہالینڈ کے ہم منصب نے پاکستان کی جانب سے انخلا کی کوششوں کو سراہا، ہالینڈ کے وزیراعظم نے پاکستان کی فراہم کی گئی مدد اورسہولت پر شکریہ بھی اداکیا،دونوں رہنماؤں نےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا۔