مینار پاکستان واقعہ : ’’عائشہ نے پولیس کو کہا تھا مزید کارروائی نہیں چاہتی ‘‘

مینار پاکستان واقعہ : ’’عائشہ نے پولیس کو کہا تھا مزید کارروائی نہیں چاہتی ‘‘
سورس: فائل فوٹو

لاہور : مینار پاکستان پر 14 اگست کو ہونے والے ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ ہراسانی کے  واقعہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق عائشہ اکرم سب سے پہلی کال 7 بج کر 15 منٹ پر کی ۔ دوسری کال عائشہ کے ساتھیوں نے 7 بج کر 25 منٹ پر کی جبکہ تیسری کال 8 بج کر 15 منٹ پر کی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے عائشہ اکرم کو ایس ایچ او لاری اڈا کے پاس چھوڑا تھا ۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او کو کہا تھا کہ وہ مزید کارروائی نہیں چاہتی ۔ ایس ایچ او نے پہلے ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کرکے خاتون کو گھر بھیجا۔