زندگی میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ختم ہوگیا: شیخ رشید 

زندگی میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ختم ہوگیا: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ چار ماہ ہوگئے نہ انہوں نے رابطہ کیا نہ میں نے رابطہ کیا۔ ان کو پہلے بتا دیا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عمران خان نے ایک دو بار رابطوں کا پوچھا لیکن میں نے کہا کہ اب کوئی رابطہ نہیں۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے الجھنا نہیں چاہیے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صلح صفائی رہے۔ توشہ خانہ،ممنوعہ فنڈنگ اور بیانات عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ مستقبل قریب کے فیصلے سپریم کورٹ نے کرنے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بزدل سیاستدان وہ ہوتا  ہے جو بیماری کا بہانہ بنا کر  بھاگتا ہے۔ شہباز گل کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ شہباز گل سے ملنے جانا چاہیے۔  پرویز الہٰی کیخلاف وفاق میں سازش تیار ہو رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں