سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک مؤخر کر دی

12:36 PM, 19 Aug, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت کے لیے دائر کی گئی آٹھ درخواستوں کی سماعت کل تک مؤخر کر دی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے، نے سماعت کی۔ اس دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا مکمل جائزہ نہیں لیا جا سکا، لہٰذا بہتر ہوگا کہ سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی جائے تاکہ تمام فریقین کو دستاویزات کا معائنہ کرنے اور مناسب تیاری کا موقع ملے۔

وکیل سلمان صفدر نے وضاحت کی کہ جمع کرائی گئی دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو تمام مواد کا جائزہ لینا ضروریا ہے اور جو بھی فریق مزید دستاویزات دینا چاہتا ہے وہ آج ہی پیش کر دے۔

چیف جسٹس نے استغاثہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا بغور جائزہ لے۔ عدالت نے تمام فریقین کو تیاری کے ساتھ کل سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔

مزیدخبریں