اوپن اے آئی کا طلبہ کی چیٹ جی پی ٹی سے لکھی گئی اسائنمنٹس پکڑنے کا منصوبہ تیار

04:24 PM, 19 Aug, 2025

کیلیفورنیا : اوپن اے آئی نے ایک نیا ٹول تیار کرنے پر کام شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ان طلبہ کو شناخت کرنا ہے جو اسائنمنٹس لکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق کمپنی "ٹیکسٹ واٹرمارکنگ" پر تحقیق کر رہی ہے، جو چیٹ جی پی ٹی سے تیار کی گئی تحریر میں خفیہ نشانات شامل کرے گی۔ ان نشانات کو عام قاری نہیں دیکھ سکے گا، لیکن ان کی مدد سے یہ پہچانا جا سکے گا کہ کوئی متن چیٹ جی پی ٹی سے لکھوایا گیا ہے یا نہیں۔

اوپن اے آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واٹرمارکنگ صرف چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں ہوگی اور یہ طریقہ متن میں معمولی تبدیلیوں سے کام کرے گا تاکہ اسے چھپایا نہ جا سکے۔ تاہم اگر کوئی شخص اس تحریر کو ترجمہ کرے، دوبارہ لکھے یا کسی دوسرے AI ماڈل سے تبدیل کرے تو واٹرمارک غائب ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس ٹول کا اطلاق غیر انگریزی بولنے والوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اسی لیے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ یہ ٹول عوام کے لیے جاری کیا جائے گا یا صرف مخصوص اداروں کو دیا جائے گا۔

مزیدخبریں