واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 40 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں براہ راست مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اطلاعات کے مطابق پیوٹن یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات پر آمادہ ہو گئے ہیں، اور ممکنہ طور پر یہ ملاقات اگست کے آخر میں ہو سکتی ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کا فرض ہے کہ وہ یوکرین کی حمایت جاری رکھیں۔
اسی اجلاس میں ٹرمپ نے زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی کی، جہاں انہوں نے یوکرین کا نیا، چھوٹا نقشہ بھی پیش کیا جو ملک کے 20 فیصد حصے میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ روس یوکرین امن معاہدہ جلد ہو سکتا ہے، لیکن فی الحال وہ کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس عمل میں روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔