چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو دشمن یا خطرہ نہیں بلکہ شراکت دار سمجھنا چاہیے ،چینی وزیر خارجہ

11:54 AM, 19 Aug, 2025

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو دشمن یا خطرہ نہیں بلکہ شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور درست سٹریٹجک مفاہمت قائم ہونی چاہیے تاکہ تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ہم آہنگی اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک ایک مشکل دور کے بعد اپنے تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور اختلافات کو تنازعے میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ اس وقت تین روزہ دورے پر نئی دہلی میں ہیں جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ رواں ہفتے اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ممکن ہے کہ وزیراعظم مودی اسی ماہ چین کا دورہ کریں۔

یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب عالمی تجارتی جنگ اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے باعث دونوں ممالک تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں