کل کراچی کے تمام سکول بند رہیں گے:سندھ حکومت کا اعلان

07:46 PM, 19 Aug, 2025

کراچی: حکومت سندھ نے کل کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ کل شہر بھر کے سکول بند رہیں گے تاکہ طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اسی حوالے سے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی کہا کہ بارشوں کے دوران حکومت کی تمام مشینری فعال ہے اور نکاسی آب کے کام تیز رفتار سے جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔

شرجیل میمن نے مزید یقین دہانی کروائی کہ سندھ حکومت عوام کو کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں