عمران خان نے جیل میں جس طرح وقت گزارا، ایسا سوچا بھی نہیں تھا: جاوید ہاشمی

08:32 PM, 19 Aug, 2025

راولپنڈی : سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی اڈیالہ جیل میں وقت گزارا ہے، مگر جس طرح بانی تحریک انصاف عمران خان نے قید کاٹی، وہ ناقابل تصور ہے۔

راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اب میری بات کو سمجھنے لگے ہیں، اسی لیے وہ یہ مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ "میں آخری سانس تک لڑوں گا"۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو ماضی میں گارنٹی دی گئی تھی کہ چار حلقے کھولے جائیں گے اور اس کے بعد انتخابات ہوں گے۔ "میں نے تب بھی انہیں خبردار کیا تھا کہ اگر وہ اسمبلی پر چڑھائی کریں گے تو قوم سے دور ہو جائیں گے۔

انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج آئین، قانون اور سیاست کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ عدلیہ کی آزادی پہلے ہی محدود ہو چکی ہے اور جمہوری قوتوں کو کچلنے کی کوشش جاری ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر انکوائری کمیشن بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ "بانی پی ٹی آئی نے یہ سب نہیں کیا، لیکن ذمہ داری ان پر ڈال دی گئی ہے۔"

مزیدخبریں