نویں جماعت کے نتائج کل صبح 10 بجے جاری ہوں گے

نتائج کا باضابطہ اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا، جس کے بعد طلبہ اپنا نتیجہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کر سکیں گے

10:15 PM, 19 Aug, 2025

لاہور: پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کل (20 اگست) نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کریں گے۔

لاہور بورڈ کے مطابق، نتائج کا باضابطہ اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا، جس کے بعد طلبہ اپنا نتیجہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کر سکیں گے۔

لاہور بورڈ میں نتائج کا اعلان سیکرٹری رضوان نزیر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر توصیف الرحمٰن کریں گے۔

رواں برس لاہور بورڈ کے تحت 3 لاکھ سے زائد طلبہ نے نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔چ

مزیدخبریں