پٹرول کی قیمت میں  3 روپے 34 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ 

10:28 AM, 19 Aug, 2026

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں آج مزید 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

یوں دو روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 9 روپے 11 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں