پاکستان اگلے سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

11:56 AM, 19 Aug, 2026

اسلام آباد:پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں سمیت ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے جاری تیاریوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایس سی او اجلاسوں کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سربراہی اجلاس کے انتظامات اعلیٰ ترین معیار کے ہونے چاہئیں اور تمام متعلقہ ادارے تیاریوں کو بروقت مکمل کریں۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس کے لیے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں