پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو آج بڑا ریلیف ملنے کا امکان

02:05 PM, 19 Aug, 2026

اسلام آباد:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو آج بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز کے نمائندوں سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ آئل ریفائنریز سے مذاکرات کے بعد قیمتوں میں ریلیف سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں