اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

02:37 PM, 19 Aug, 2026

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحاق ڈار کو ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس رواں ماہ استنبول میں ہوگا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی امن و استحکام، باہمی تعاون اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے علاقائی معاملات پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں