پشاور: مصروف بازار میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

پشاور: مصروف بازار میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

پشاور: خیبر پختو نخوا کے ضلع دیربالا کے ایک مصروف بازار میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ فائربریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ  کے تحت آگ بجھائی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیا ں وقت پر نہ پہنچنے کے باعث کئی لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی خاک میں مل گئی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا،دکانداروں نے بھر پور احتجاج  کیا۔

پولیس کے مطابق عشیری درہ کے علاقے تارپتار کے مصروف بازارمیں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہد اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں معافی والا کےقریب گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی،  آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی پوری عمارت کو لپیٹ میں لے آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ریسکیو کی 3 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ،،آگ نے فیکٹری کے قریب کھڑی گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔

مصنف کے بارے میں