عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا منڈیلا کو خط 7200 پاونڈ میں نیلام

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا منڈیلا کو خط 7200 پاونڈ میں نیلام

لندن :عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے نام لکھا گیا ایک خط نیلامی کے دوران سات ہزار پاو¿نڈ سے زیادہ میں فروخت ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد علی کے دستخط پر مشتمل یہ خط نیلسن منڈیلا کو نسلی تعصب کے مخالف رہنما کی وفات کے موقع پر لکھا گیا جس میں ان سے تعزیت کی گئی تھی۔

یہ خط سنہ 1993 میں لکھا گیا اور نیلامی کے دوران یہ 7200 پاونڈ میں فروخت ہوا۔بولی لگانے والے اینڈریو ارلرائیڈ کا کہنا تھا کہ محمد علی اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے اور نیلسن منڈیلا گذشتہ صدی کی عظیم ترین شخصیت۔
نیلام ہونے والا یہ خط ڈربن کے ایک ہوٹل میں لکھا گیا اور ان دنوں عظیم باکسر محمد علی اس ہوٹل میں قیام پذیر تھے،نیلامی میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ یہ خط امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خریدا اور توقع تھی کہ یہ چھ ہزار سے آٹھ ہزار پاونڈ میں نیلام ہو گا۔