ماہرہ کو بلا وجہ سراہا جا رہا ہے ، میرا

ماہرہ کو بلا وجہ سراہا جا رہا ہے ، میرا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ میرا اور ماہرہ کے درمیان سرد جنگی وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں ۔ ایک کے بعد ایک بیان آتا ہے جس میں اداکارہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں ۔
میڈیا کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ کو بلا وجہ بڑھاوا دیا جا رہا ہے ۔ا داکارہ کی کار کردگی ایسی نہیں ہے کہ اداکارہ کو سراہا جائے۔
میرا نے مزید یہ بھی کہا کہ میڈیا اور ماہرہ کے مداح اداکارہ کو بلا وجہ پروموٹ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں اور ان کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔