اپوزیشن جماعتیں ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزاریں تو پھر استعفے کا سوچیں گے ، عمران خان

  اپوزیشن جماعتیں ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزاریں تو پھر استعفے کا سوچیں گے ، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو بیک وقت ایک پیشکش اور ایک چیلنج دے دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کا شوق پورا کرلے پتہ چل جائیگا، کہ استعفیٰ حزب اختلاف کو  دینا ہے یا انہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزارے تو پھر وہ استعفے کا سوچیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج حکومت کا ادارہ ہے ، آرمی وزیراعظم سے بالا نہیں بلکہ ماتحت ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمت جاوید باجوہ کی تعریف کرتاہوں کہ وہ تنقید برادشت کررہے ہیں ، کوئی ہوتا تو ری ایکشن آتا ، اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے کہ کوئی حکومتی وزیراسرائیل کو تسلیم ہی  نہیں کرسکتے تو وہاں کوئی کیوں جائیگا۔

وزیراعظم نے فلسطییوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں سکتے ۔

خیال رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان پر شدید وبا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے اور اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرے ۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کچھ دوست ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کو مجبور کیا جارہاہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرے ۔