ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پی ٹی آئی کی 3 رکنی کمیٹی قائم 

ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پی ٹی آئی کی 3 رکنی کمیٹی قائم 
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملے پر مذاکرات کے لیے  شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹی پرویز خٹک اور فواد چوہدری  بھی شامل ہیں۔ فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لیے کمیٹی بنا دی ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے کمیٹی کی پہلی ملاقات منگل کو ہو گی جس میں مذاکرات کے ایس او پیز طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ان معاملات پر بھی غور کرے گی کہ جن نشستوں پر ق لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کہہ رہی ہے ان سیٹوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی کیا ورکنگ اور پوزیشن ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں