پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

12:43 PM, 19 Dec, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جس کی تصدیق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے کی ہے۔

دورے کے دوران پاکستان ٹیم ایف ٹی پی کے تحت دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اکیڈمی میں چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

عظیم بسارتھ کے مطابق، پہلا ٹیسٹ میچ کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

مزیدخبریں