واشنگٹن : امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکی حکام کے مطابق، اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں معروف موٹر سپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل اور ان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپس ہوائی اڈے کی جانب آ رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فوراً امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔