کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا۔ پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی اور انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 280 روپے 20 پیسے تک پہنچ گئی۔