خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

11:16 AM, 19 Dec, 2025

پشاور : خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں مالاکنڈ، دیر اور چترال کے علاقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، خیبر لنڈی کوتل اور اس کے مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان کے علاقے میں تھا۔

مزیدخبریں