کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھٹکے ہوئے لوگ اگر واپس آنا چاہیں تو ریاست کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دہشت گرد کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گرد چاہتے تھے کہ پولیس اکیڈمی بند ہو جائے، لیکن آج بھی وہاں بہادر نوجوان تربیت حاصل کر رہے ہیں، جس سے ریاست کی مضبوطی اور عزم ظاہر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خواب چکنا چور ہو گیا اور ریاست ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔