امریکہ میں گرین کارڈ لاٹری معطل، سخت امیگریشن اقدامات نافذ

05:16 PM, 19 Dec, 2025

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم نے گرین کارڈ لاٹری (ڈائیورسٹی ویزا پروگرام) کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا ملزم پرتگال کا شہری کلاڈیو نیوس ویلینتے تھا، جو 2000 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آیا اور بعد میں 2017 میں گرین کارڈ حاصل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جمعرات کی شام خود کو ہلاک کر لیا۔

کرسٹی نوم نے کہا کہ یہ شخص کبھی امریکہ میں داخل ہونے کے اہل نہیں تھا اور گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے ذریعے ایسے افراد کو ملک میں آنے کا موقع ملا۔

ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو لاٹری کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جنہیں مکمل جانچ پڑتال اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ واقعے کو امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں