کورنگی کراچی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ٹرینرز اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات

08:05 PM, 19 Dec, 2025

کراچی: پی اے ایف اکیڈمی کورنگی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فضائیہ، بحریہ اور دوست ممالک کے ٹرینرز نے شرکت کی۔ پریڈ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹرینرز اور اہلکاروں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

صدر ناستپ ایڈوائزری بورڈ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ بہترین کارکردگی پر ایئر کرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف کو ایئر چیف ٹرافی دی گئی جبکہ ایئر کرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی اپنے نام کی۔ نور خان ٹرافی بھی ایئر کرافٹ مین احمد حسین عارف کے حصے میں آئی۔

اس کے علاوہ اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین شفقت نور نے اے او سی ٹرافی جیتی۔ غیر ملکی ٹرینیوں میں سری لنکا کے ایل اے سی ہیراٹھ کو بہترین ٹرینی کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں