جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کی توسیع، جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی

08:11 PM, 19 Dec, 2025

راولپنڈی: جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کو مزید 24 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں