دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہو گی، ترجمان تحریک انصاف

دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہو گی، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے ہو گی جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر معروف صحافی عمر چیمہ نے بریک کی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف نے اس کی تردید کی اور اب گزشتہ روز پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں