عالمی وبا نے مزید 40 پاکستانیوں کی جان لے لی، 1245 نئے کیس رپورٹ

10:04 AM, 19 Feb, 2021

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عالمی وبا کے 34 ہزار 754 ٹیسٹ کئے گئے، ان میں سے 1 ہزار 245 افراد میں وبائی مرض کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں وبائی مرض کے مثبت آںے کی شرح تین اعشاریہ اڑتالیس ریکارڈ کی گئی۔

اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 تک جا پہہنچی ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1243 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31840 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 5 ہزار 166، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2020، بلوچستان میں 199، آزاد کشمیر میں 285، گلگت بلتستان میں 102، اسلام آباد میں 488 شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں 166242، بلوچستان میں 18967، خیبر پختونخوا میں 70493، آزاد کشمیر میں 9673، گلگت بلتستان 4947 اور اسلام آباد میں عالمی وبا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 43145 ہے

مزیدخبریں