لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل دو غیر ملکی کھلاڑی شرفین ردرفورڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور لیگ کے آئندہ میچز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے بقیہ میچوں میں ٹام کوہلر کیڈمور اور شرفین ردرفورڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شرفین ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور انجری کے باعث مزید نہیں کھیل سکتے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جو اپنا آخری لیگ میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گی۔
پشاور زلمی کے 2 اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار
02:56 PM, 19 Feb, 2022