وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

02:58 PM, 19 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ ون ڈش کی پابندی کی کڑی نگرانی کریں، اور اس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں، چاہے شادی فارم ہاؤسز یا پرائیویٹ پراپرٹی پر ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی سے استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ پڑتا ہے، اور اس کے منفی سماجی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر متعلقہ علاقوں میں سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزی سامنے آئی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو اس کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

مزیدخبریں