پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 253 پوائنٹس بڑھ گیا

06:40 PM, 19 Feb, 2025

کراچی :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت  رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 253 پوائنٹس اضافے سے 113342 پربند ہوا۔

100 انڈیکس 969 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 25.73 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 13980 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281.08 روپےکا ہے۔

مزیدخبریں